: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر کودفاعی نوعیت کے دستاویزات کے ساتھ
جاسوسی کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد ہندوستان نے اسے ناپسندیدہ شخص قرار دے
کر 48گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کے لئے کہا ہے۔ دہلی پولیس نے کل یہاں چڑیا گھر کے پاس چھاپہ مار کر پاکستانی ہائی کمیشن
میں تعینات افسر محمود اختر کو ددیگر ہندوستانی شہریوں مولانا رمضان اور
سبھاش جانگڑ کے ساتھ پکڑا اور ان کے پاس سے سرحد اور کنٹرول لائن پر فوج او
ر بی ایس ایف کی تعیناتی سے متعلق حساس دستاویزات اور نقشے برآمد کئے۔ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے آج یہاں ساوتھ بلاک میں پاکستانی ہائی کمشنر
عبدالباسط کو طلب کیا اور محمود کو پولیس کے ذریعہ گرفتار کئے جانے کی
جانکاری دی اور اس معاملے میں برآمد ثبوت انہیں دکھائے۔